چین ، اپریل میں افراط زر کی شرح 1.2فیصد رہی

چین ، اپریل میں افراط زر کی شرح 1.2فیصد رہی

  

بیجنگ (آن لائن) چین کے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی ) نے اپریل کے مہینے میں 1.2فیصد افراط زر ریکارڈ کیا ، مارچ میں یہ اضافہ 0.9فیصد جبکہ فروری میں 0.8فیصد تھا ، سی پی آئی مہینے کی بنیاد پر افراط زر کی شرح کا تعین کرتا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خوراک کے طورپر استعمال نہ ہونے والی اشیاء میں افراط زر کی شرح 2.4ریکارڈ کی گئی-

تا ہم اشیائے خوراک میں یہ شرح گذشتہ سال کے مقابلے میں کم ہو کر 3.5فیصد سبزیوں میں 21.6فیصد رہی ،سور کے گوشت اور انڈوں میں یہ شرح بالترتیب 8.1فیصد اور 11.4فیصد رہی۔

مزید :

کامرس -