پھلوں اور سبزیوں کی شیلف لائف میں اضافہ کیلئے نیا جرم پلازم درآمد کرنے کا فیصلہ

پھلوں اور سبزیوں کی شیلف لائف میں اضافہ کیلئے نیا جرم پلازم درآمد کرنے کا ...

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) پھلوں اور سبزیوں کی شیلف لائف میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے بیرون ملک سے نیا جرم پلازم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے پھلوں اور سبزیوں کی ایسی اقسام تیار کی جائیں گی جن کی شیلف لائف بہت زیادہ ہوگی اورانہیں وسطی ایشیائی ریاستوں ، عوامی جمہوریہ چین ،مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کو برآمد کیا جاسکے گا۔مقامی تحقیقی ادارہ کے ذرائع نے بتایاکہ چونکہ عالمی سطح پر مکئی کی کھپت میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کی توقع ہے-

اس لئے پاکستانی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کو مکئی کی پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ بیرون ملک مکئی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر کے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے اور اس ادارے میں موسم سرما کی سبزیوں ، تیلدار اجناس اور مکئی کی فصلوں میں تربیت کیلئے مختلف زرعی سائنسدانو ں کو خصوصی ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سبزیوں کی ہائی برڈ اقسام کی تیاری ، تحفظ نباتات ، سبزیوں کی نگہداشت اور کھادوں کے متوازن استعمال اور پیداوار بڑھانے کے دیگر طریقوں کے بارے میں ادارے میں ہونے والی تحقیق سے ماہرین زراعت بھر پور استفادہ کررہے ہیں۔

مزید :

کامرس -