بنگلہ دیشی چائے کی قیمتیں گر گئیں

بنگلہ دیشی چائے کی قیمتیں گر گئیں

  

ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیشی چائے کی قیمتیں گر گئیں۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز چٹاگانگ میں ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیلامی کے دوران چائے کے سودے 189.67ٹکہ فی کلو گرام میں طے پائے ۔گذشتہ ہفتے یہ قیمت 193.21ٹکہ تھی۔ نیلامی کے دوران 42.7فیصد چائے فروخت نہ ہوسکی ۔

گذشتہ نیلامی میں یہ شرح 33فیصد تھی۔

مزید :

کامرس -