ساز گار انجینئرنگ ورکس کا مسافر اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی اسمبلنگ کافیصلہ

ساز گار انجینئرنگ ورکس کا مسافر اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی اسمبلنگ کافیصلہ

  

کراچی ( اکنامک رپورٹر) ساز گار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے ملک میں مسافر اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی اسمبلنگ کافیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس کے دوران پاکستان میں آٹو موٹو ڈویلپمنٹ پالیسی ( اے ڈی پی) 2016-21ء کے تحت گرین فیلڈ انویسٹمنٹ کیٹیگری میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی کے بیان کے مطابق کمپنی ملک میں مسافر اور ہلکی کمرشل گاڑیاں تیار کرے گی جبکہ قبل ازیں ساز گار انجینئرنگ ورکس کا شمار فور سٹروک سی این جی رکشے اور گاڑیوں کے ویل رم بنانے والی ابتدائی کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔ کمپنی کے اعداد وشمار کے مطابق 31مارچ 2017ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی نے 63.495 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ اس دوران کمپنی کی مجموعی سیلز کاحجم 1.251 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مزید :

کامرس -