خیبر پختونخوا میں پہلا خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر جون میں شروع ہو گی

خیبر پختونخوا میں پہلا خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر جون میں شروع ہو گی

  

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت خیبر پختونخوا میں ملک کے پہلے خصوصی اقتصادی زون رشکئی کی تعمیر کاکام آئندہ ماہ جون میں شروع ہو گا ۔ چائنہ نیشنل الیکٹرک انجینجرنگ کمپنی لمیٹڈ ( سی این ای ای سی) کے نائب صدر ووگیشنگ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کمپنی اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سی پیک کے تحت پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کاکام آئندہ ماہ شروع کردے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں جبکہ چین کی حکومت نے بھی منصوبہ کی تعمیر کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک صرف تجارتی راہداری کا ہی منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس میں پائیدار اقتصادی ترقی کے حوالے سے کئی دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف چین اور پاکستان مستفید ہوں گے بلکہ اس سے خطے کے دیگر ممالک اور بین الاقوامی تجارت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کامرس -