یورپی یونین نے یوکرائن کے شہریوں کیلئے ویزا کے بغیر یورپ کے سفر کی منظوری دیدی

یورپی یونین نے یوکرائن کے شہریوں کیلئے ویزا کے بغیر یورپ کے سفر کی منظوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے یوکرائن کے شہریوں کیلئے ویزا کے بغیر یورپ کے سفر کی منظوری دیدی ۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے گذشتہ روز برسلز میں یورپی یونین کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد سماجی میل جول کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے یوکرائن کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔اس اقدام کے بعد یوکرائن کے شہری یورپی یونین کے ممالک کا ویزا کے بغیر سفر کر سکیں گے ۔ یورپین کونسل نے بھی اپنے ایک بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کی ہے ۔

مزید :

کامرس -