امریکا نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر مالیت کے میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی

امریکا نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر مالیت کے میزائل فروخت کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر مالیت کے میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے ۔محکمہ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 60پیٹریاٹ اور 100پیٹریاٹ گائیڈینس میزائلز کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔ محکمہ خارجہ نے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کو میزائلوں کی فروخت کی منظوری دیدی ہے ۔

مزید :

کامرس -