زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید مکینیکل آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے پریسین ایگریکلچر کو فروغ دینا ہو گا۔ ماہرین زراعت

زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید مکینیکل آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ ) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید مکینیکل آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے پریسین ایگریکلچر کو فروغ دینا ہو گا جس کیلئے لیزر لیولرز اہم کردار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ لیزر لیولنگ کے ذریعے جہاں فصلوں کی پیداوار میں 10تا 15فی صد اضافہ ہوتا ہے وہاں پانی کی 25فیصد بچت بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے بعض زرعی اداروں کو دیئے جانے والے جدید آلات کو نئی نسل کی تربیت کیلئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح نوجوان سائنسدان ملک میں میکا نائزیشن کے ذریعے غذائی استحکام اور زرعی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید مشینری کے استعمال سے نہ صرف شعبہ زراعت پر تحقیق کا معیار مزید بہتر ہو گا بلکہ زیادہ سے زیادہ رقبے کو لیولنگ سے ہمکنار بھی کیا جاسکے گا۔

مزید :

کامرس -