شنگھائی میں’’ چائنا 2017ء نمائش‘‘ 17مئی سے شروع ہو گی

شنگھائی میں’’ چائنا 2017ء نمائش‘‘ 17مئی سے شروع ہو گی

  

بیونس آئرس (آئی این پی) چین ارجنٹائن کا اہم زرعی شراکت دار ہے جو لاطینی امریکہ کی تیسری بڑی معیشت ہے، ارجنٹائن عالمی مارکیٹوں میں داخلے کے لئے تیاری کر رہا ہے ، ارجنٹائن کے سیکرٹری زراعت ماریسا بچر نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ 17مئی سے شنگھائی میں ہونیوالی تین روزہ چائنا 2017نمائش میں انہیں بڑے اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے،ارجنٹائن کو پہلی بار اس نمائش میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت دی گئی ہے کیونکہ چین اور ارجنٹائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی یہ 45ویں سالگرہ ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان 1972ء میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے ، ارجنٹائن نمائش میں 400مربع میٹر پر اپنا سٹال لگائے گا ، نمائش میں ساٹھ ممالک اپنی مصنوعات پیش کریں گے، ارجنٹائن اس نمائش میں اپنی تجارت کو فروغ دینے کیلئے الکوحل کی مصنوعات ڈیری ، تیل ، فروزن پروڈکٹس ،پھل اور سبزیاں ، غلہ اور بیج اور پولٹری نمائش میں پیش کرے گا ، ارجنٹائن چین کی سپر مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے ، چین اس کا دوسرا بڑا شراکت دار ہے جو زرعی پیداوار درآمد کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -