ہم نے اپنے ٹی وی ڈرامے کی شناخت ختم کر دی ‘ ریچل

ہم نے اپنے ٹی وی ڈرامے کی شناخت ختم کر دی ‘ ریچل
 ہم نے اپنے ٹی وی ڈرامے کی شناخت ختم کر دی ‘ ریچل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ٹی وی ڈرامے کی شناخت ختم کر دی ہے اور پڑوسی ملک بھارت کی کاپی کرتے کرتے انہی کے رنگ میں ڈھل گئے ہیں اور اب ہمارا ٹی وی ڈرامہ گلیمر سے بھرا پڑا نظر آتاہے ، کسی جگہ پر بھی ایک عام آدمی کی کہانی پیش نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے اکہا کہ جب کسی چیز کی بہتات ہو جائے تو اس کی مارکیٹ ویلیو گر جاتی ہے اور مجھے ڈر ہے کہ پاکستان ٹی وی ڈرامہ بھی اپنی مقبولیت نہ کھو بیٹھے۔ریچل خان نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار مسائل ایسے ہیں جن کو موضوع بنا کر ڈرامے لکھے جا سکتے ہیں مگر اب چل چلاؤ والا کام ہو رہا ہے اور بھارتی ڈراموں کی کاپی کر کے ہمارا سٹائل بھی اسی طرح کا ہو تا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ 90سے پہلے پی ٹی وی کا ڈرامہ دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ اصل ڈرامہ کیا ہوتا ہے۔ اس وقت ہمارے ڈرامے پونا اور دہلی کی اکیڈمیوں میں بھی پڑھائے جاتے تھے مگر آج صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔

مزید :

کلچر -