پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ

پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ
پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ

  

ممبئی (نیٹ نیوز)پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ ہوگا سابق مس ورلڈ کا مقابلہ اسرائیل ڈیفنس ملٹری ( آئی ڈی ایف) کی سابق اہلکار اور ہالی وڈ کی آنے والی فلم ’ونڈر وومین کی اداکارہ گال گلت سے ہوگا۔پریانکا چوپڑا اور گال گلوت کے درمیان مقابلہ ان کی اداکاری کے میدان میں ہوگا، کیوں کہ ان دونوں اداکاراؤں کی فلمیں بھارت میں آئندہ ماہ ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ فلم’ بے واچ ‘ اور گال گلوت کی فلم ’ونڈ وومین‘ 2 جون کو ایک ساتھ بھارت میں ریلیز ہوں گی جبکہ بے واچ امریکا سمیت کچھ ممالک میں رواں ماہ ہی ریلیز کی جارہی ہے۔یوں تو دونوں اداکاراؤں کا م آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، تاہم بھارت میں ان دونوں کی فلموں اور کرداروں کے درمیان مقابلے کی توقع ہے کیوں کہ فلموں میں دونوں خواتین ایک دوسرے سے ملتے جلتے مگر منفرد کردار کرتی نظر آئینگی۔

مزید :

کلچر -