انجلینا جولی کا نام مکڑی کودیدیا گیا

انجلینا جولی کا نام مکڑی کودیدیا گیا
انجلینا جولی کا نام مکڑی کودیدیا گیا

  

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک )ہالی ووڈ کی اداکارہ انجلینا جولی کے نام پر ایک مکڑی کا نام رکھا گیاہے ،مکڑی دریافت کرنے والے سائنسدان کا کہناہے کہ انہوں نے جولی کی پناہ گزینوں کے سلسلے میں خدمات کے اعتراف میں یہ نام رکھاہے۔ ناسا کی ماہر فلکیات ڈاکٹر ایمی مینزر نے مریخ اور مشتری کے درمیان گردش کرنے والے ایک سیارچے کا نام ملالہ کے نام پر رکھا ہے۔

مشہور ریڈیو میزبان سر ڈیوڈ اٹین برون کے نام کے ساتھ ایک بحری جہاز منسوب ہے جو قطبی علاقو ں میں تحقیق کیلئے استعمال ہو گا۔امریکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت ہونے والے ایک نئی قسم کے پودے کا نام لیڈی گاگا کے نام پر رکھا ہے۔مشہور برطانوی فٹبال کلب منیجر آر سنل وینگر کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایک چھوٹے سیارے کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -