پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کی اپیل

پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کی اپیل

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کے ریٹائرڈ ملازمین نے حکومت سے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔اس سلسلے میں پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس احسان اللہ خان کی زیرصدارت ہوا جس میں پنشنرزکو درپیش مسائل پرشدید تشویش کا اظہارکیا گیا اور بتایا گیا کہ ایک سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجودابھی تک کمیوٹیشن کی رقم نہیں ملی۔ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ریاض مسعودنے چیئرمین پی ٹی وی اور وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں۔

مزید :

کلچر -