آرگنائزر علی ماڈلز کو فیشن شوکی ادائیگی کئے بغیر رفوچکر

آرگنائزر علی ماڈلز کو فیشن شوکی ادائیگی کئے بغیر رفوچکر
 آرگنائزر علی ماڈلز کو فیشن شوکی ادائیگی کئے بغیر رفوچکر

  

لاہور(فلم رپورٹر)نام نہاد فیشن شوآرگنائزر علی فیشن شوکے اختتام سے قبل ہی ماڈلزکو ادائیگی کئے بغیر رفوچکرہوگیا،ماڈلز شوختم ہونے کے بعد رات 2 بجے تک راہ تکتی رہیں مگر وہ نہ آیا،ماڈلز کا شدید احتجاج ،آئندہ اس کا کوئی بھی شونہ کرنے کا اعلان۔ علی نامی نام نہاد فیشن شوآرگنائزر نے مقامی ہوٹل میں فیشن شوکا اہتمام کیا تھا ۔ جب ماڈلز نے معاوضے کا تقاضہ کیا تو انہیں دوسرے برانڈ کی واک کاکہاگیا اور شوکے اہتمام پر معاوضہ دینے کا کہا جب ماڈلز نے واک ختم کی تو علی شوسے غائب ہوچکاتھا ماڈلز نے ا سکا 2 بجے رات تک انتظار کیا مگر وہ نہ آیا ماڈلز نے اس کے نمبر پر کال کی تو وہ بند ملا ۔متاثرہ ماڈلز میں علیزے چوہدری،اریج خان،صبا عثمان، نور، علینا،ماہ نور،مدیحہ خان،رائناو دیگر شامل تھیں ان سب ماڈلز کا کہنا تھا کہ ہم نے اتنے دن شوکی کامیابی کے لیئے باقاعدگی سے ریہرسلزکیں جس کا کوئی الاؤنس نہیں دیاگیا ۔کچھ ماڈلز کو ایک ڈریس کا کہ کے پانچ ڈریسز پر واک کروائی گئی جو معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔

اور بعد میں شوکامیاب ہونے کے باوجود ہمیں ہمارا معاوضہ نہیں دیا گیا ماڈلز کا کہنا تھا کہ اس جیسے گندے انڈوں کا فیشن انڈسٹری میں داخلہ بندکیاجائے تاکہ یہ دوسروں کی بدنامی کا باعث نہ بن سکیں ان ماڈلز نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس نام نہادآرگنائزر علی نے ہمیں ہمارا معاوضہ نہ دیا تو ہم اس کے خلاف قانونی کاروائی کرینگی اور آئندہ اس کے منعقد کردہ کسی بھی شومیں کوئی بھی ماڈل شریک نہیں ہوگی۔

مزید :

کلچر -