’’استقبال رمضان‘‘ پی ٹی وی ہوم کی براہ راست نشریات

’’استقبال رمضان‘‘ پی ٹی وی ہوم کی براہ راست نشریات
 ’’استقبال رمضان‘‘ پی ٹی وی ہوم کی براہ راست نشریات

  

لاہور (فلم رپورٹرز)رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ’’استقبال رمضان‘‘براہِ راست نشریات پاکستان ٹیلی وژن اسلام آباد سنٹر ہوم سے ہم سجائیں گے۔ ۔’’استقبالِ رمضان‘‘ نشریات میں پاکستان ٹیلی وژن سے تعلق رکھنے والے فنکار وں کو بھی مدہو کیا جائے گا ۔ایگزیکٹیو پروڈیوسر کنول مسعود پروڈیوسر فرخ افضل ، ندیم ملک ہیں ۔ جنرل منیجر قیصر نقی امام کے مطابق’’استقبالِ رمضان ‘‘ براہِ راست نشریات پی ٹی وی گلوبل کی وساطت سے امریکہ ،یورپ ،انگلینڈ میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے ۔ " استقبال رمضان" براہِ راست نشریات 22 مئی سے 26 مئی تک جاری رہیں گی ۔ " استقبال رمضان" براہِ راست نشریات میں میزبانی کے فرائض سائرہ کبیر اور تصور زمان بابر ادا کریں گے ۔

مزید :

کلچر -