شردھا اور ارجن پہلی بار مداحوں کو ایک ساتھ نظرآئینگے

شردھا اور ارجن پہلی بار مداحوں کو ایک ساتھ نظرآئینگے
شردھا اور ارجن پہلی بار مداحوں کو ایک ساتھ نظرآئینگے

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اوراداکار ارجن کپور پہلی باراپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئینگے ،بالی ووڈ کی نئی رومانٹک فلم ہاف گرل فرینڈ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔’’پھر بھی تم کو چاہوں گی‘‘ کے بول پر مبنی اس گانے کو شردھا کپور کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ گانے کی شاعری منوج منتشر نے ترتیب دی۔

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’ہاف گرل فرینڈ‘ 'بھارتی مصنف کے ناول ’ہاف گرل فرینڈ‘ کی کہانی پر مبنی ہے جس کیلئے شردھا اور ارجن کپور نے باسکٹ بال کے پروفیشنل کھلاڑیوں سے ٹریننگ بھی لی۔یہ پہلی بھارتی فلم ہے جو بھارت کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پیش کی جا رہی ہے ،ہاف گرل فرینڈ‘ رواں سال 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -