میلیسا صدارتی ترجمان کے روپ میں

میلیسا صدارتی ترجمان کے روپ میں
میلیسا صدارتی ترجمان کے روپ میں

  

لاس اینجلس (نیٹ نیوز) امریکی صدارتی ترجمان نیویارک کی سڑکوں پر،مزاحیہ ٹی وی شو اداکارہ میلیسا میک کارتھی ، سین اسپائسر کا بہروپ بھر کر پوڈیم سمیت مین ہیٹن کی سڑکوں پرنکل آئیں۔راہ گیر دھڑادھڑ موبائل فون سے ویڈیو بنانے لگے۔مین ہیٹن کی سڑکوں پر وائٹ ہاؤس ترجمان اپنے پوڈیم سمیت نظر آئے تو دیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ یہ اداکارہ میلیسا میک کارتھی ہیں جنھوں نے مزاحیہ ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کے لئے پریس سیکرٹری سین اسپائسر کا روپ دھار رکھا ہے۔

موٹر پر سوار مخصوص انداز میں پیروڈی کرتے اداکارہ کے انداز نے سب کو بہت محظوظ کیا۔

مزید :

کلچر -