فضول باتوں پر توجہ دینے کا وقت نہیں،فرحانہ مقصود

فضول باتوں پر توجہ دینے کا وقت نہیں،فرحانہ مقصود
 فضول باتوں پر توجہ دینے کا وقت نہیں،فرحانہ مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصودنے کہا کہ 2017ء بھی میری کامیابیوں کا سال ہوگا۔ انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں مگر میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں میں نے محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ۔ میری پوری توجہ پرفارمنس اور اداکاری پر ہے میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔


انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں۔ ۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔

مزید :

کلچر -