سلویسٹر اورجیکی چن پہلی بار’ایکس بغداد‘‘ میں جلوہ گر

سلویسٹر اورجیکی چن پہلی بار’ایکس بغداد‘‘ میں جلوہ گر
 سلویسٹر اورجیکی چن پہلی بار’ایکس بغداد‘‘ میں جلوہ گر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کے ایکشن سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون اور چینی فلم اسٹار جیکی چن پہلی بار ایکشن تھرل فلم ’’ایکس بغداد‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔فلموں میں اپنی اداکاری سے سب کو حیران کردینے والے 2 سپر اسٹارز سلویسٹر اسٹالون اور جیکی چن کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔فلم کی ہدایت کاری کے فرائض معروف ہدایت کار اسکاٹ وا سرانجام دیں گے جب کہ چینی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم 80 ملین ڈالر کے خطیر بجٹ سے بنائی جائے گی۔فلم کی کہانی عراقی شہر موصل میں آئل ریفائنری پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں مغوی کارکنوں کی رہائی کی مہم جوئی پر مبنی ہے جس میں دونوں اسٹار مرکزی کرداروں میں نظر آئینگے۔

مزید :

کلچر -