رمضان کی آمد آمد ، فلا حی اداروں کی چند ہ مہم میں تیزی

رمضان کی آمد آمد ، فلا حی اداروں کی چند ہ مہم میں تیزی

  

لاہور(دیبا مرزا سے) رواں ماہ کے آخر میں ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر شہر بھر کے مختلف اہم مقامات چوراہوں اور شاہراہوں پر ملک کی مختلف این جی اوز اور فلاحی اداروں نے مخیر حضرات سے عطیات ‘خیرات و صدقات و فطرانہ اکھٹا کرنے کے لئے اپنے اپنے تشہیری بینرز ‘فلیکیسں ‘پوسٹرز اور اشتہارات لگوادئیے ہیں جن پر ان این جی او ز نے اپنے فلاحی کاموں جن میں ہسپتالوں اور موزی امراض سے بچاؤ کے لئے کی جانے والی اپنی کاوشوں کے بارے میں درج کیا ہے اور عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے مذہبی عبارتیں اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی فضیلتیں بھی بیان کی ہیں اور آخر میں مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اپنی زکوٰۃ کے لئے ان سے رابطے کریں اگر ان تشہیری مہم کو دیکھا جائے تو ہر ایک این جی اوز اس کوشش میں ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عطیات اکھٹے کر سکے اور اس مقصد کے لئے وہ سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع جن میں واٹس ایپ ‘ فیس بک اور ٹوئیٹر پر بھی اپنی تشہیری مہم کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام الناس کو اپنی جانب متوجہ کرکے ان سے پیسے اکھٹے کر سکیں اگر شہر بھر کا دورہ کیا جائے تو آج کل ہر اہم شاہراہ پر آپکو اسی قسم کی تشہیری چیزیں نظر آئیں گی اور ان میں سے بعض این جی اوز نے اس قسم کی تصاویریں بھی لگا ررکھی ہیں کہ جن کو دیکھ ہر ایک مرتبہ ہر درد دل رکھنے والا شخص ہل کررہ جاتا ہے اور وہ تہیہ کرتا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے گا وہ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالے گا۔اس سلسلے میں جو محکمہ سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا گیا تو ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا محکمہ ان این جی اوز اور ان فلاحی اداروں کی مانیٹرنگ کا کام کررہا ہے اور ہماری ان سب کی سرگرمیوں پر کڑی نظر ہے اگر کسی نے بھی آئین و قانون کے خلاف کوئی بھی سرگرمی کی تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور ضابطے کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -