شریف برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے :رخسانہ کوثر

شریف برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے :رخسانہ کوثر

  

 لاہور(فورم :دیبا مرزا:تصاویر ایوب بشیر :اہتمام آصف شاہ ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و وزیر اعلی پنجاب کی مشیر برائے محکمہ جنگلات و ائلڈ لائف رخسانہ کوثر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جہاں تک ممکن ہو سکے عوام کی خدمت میں مصروف ہے مخالفین کی جانب سے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا یہ سفر اپنی منزل کی جانب گامزن ہے اور انشااللہ تعالی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے ‘جنگلات کی بہتری کے لئے اور پنجاب بھر میں درختوں کی تعداد بڑھانے اور آلودگی کو ہر ممکن حد تک کم کرنے کے لئے نئے درخت لگانے کا کام جاری ہے عوام کو بھی چاہئے کہ وہ بھی اپنے طور پر نئے پودے لگایا کریں تاکہ ماحول کو فضائی آلودگی سے بچایا جا سکے ‘چڑیا گھر کی ہھتنی سوزی کی موت پر انہوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز’’روز نامہ پاکستان کے فورم ‘‘ میں کیا ۔رخسانہ کوثر کا کہنا تھا کہ یہ مجھ جیسی پارٹی ورکر کی محنت اور جدوجہد کا اعتراف ہے کہ میری قیادت نے مجھے وزیر اعلی پنجاب کی ان دو اہم محکموں کے بارے میں مشیر لگایا ہے مسلم لیگ (ن) ایک ورکر دوست جماعت ہے اور اپنے ورکرز سے دلی محبت کرتی ہے مجھ سے جہاں تک ممکن ہو سکے اپنی پارٹی کے لئے محنت کرتی ہوں اور کررہی ہوں بلدیاتی الیکشن میں بھی میں نے ایک متحرک ورکر کی طرح دن رات کام کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کیا اور اللہ نے ہمیں اس پر عزت بھی دی جس پر ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے ۔اپنے محکموں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بلا شبہ یہ دونوں محکمے اہم ہیں اور براہ راست عوام سے تعلق رکھنے والے شعبے ہیں جنگلات میں ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے عوام کو آکسیجن مہیا کر سکتے ہیں اور وائلڈ لائف میں ہم اپنے چڑیا گھروں اور سفاری زو میں عوا م کی پسند کو سامنے رکھ کر وہاں پر جانوروں کے ذریعے انہیں تفریح مہیا کررہے ہیں بلا شبہ لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک ہمارے محکمے کی بہترین کاوشیں ہیں اور یہاں پر آنے والی فیملیز کو اعلیٰ معیار کی تفریح مہیا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔لاہور چڑیا گھر کی ہھتنی سوزی کی موت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ کے سیکرٹری نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے حقائق جو بھی ہوں گے وہ قوم کے سامنے آ جائیں گے تاہم ایک نہ ایک دن ہر جاندار کو موت تو آنی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -