میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 67فیصدٹریک مکمل،11مقامات پر کام بند

میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 67فیصدٹریک مکمل،11مقامات پر کام بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنر ل ر پو رٹر )میٹرو اورنج لائن ٹرین ٹریک کا 67 فیصد کام مکمل ہوگیا لیکن ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی کام سے پیدا ہونے والے مسائل میں کمی نہ آسکی۔تفصیلا ت کے مطا بق اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹریک پر مجموعی طور پر 67 فیصد کام مکمل ہو گیا جبکہ گیارہ مقامات پر حکم امتناعی کے سبب کام مکمل طور پر بند ہے۔ ستائیس اعشاریہ ایک کلومیٹر کے ٹریک میں آنے والے رہائشی، کاروباری حضرات اور راہگیر شدید پریشانی سے دو چار ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ کاروبار کے نقصانات، پینے کے صاف پانی، ٹوٹی سڑکیں، بجلی کے مسائل اور گرد و غبار ٹرین ٹریک پر رہنے والوں کا مقدر بن گئے ہیں۔ تعمیراتی کام پر ڈیرہ گجراں سمیت مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل بھی دیکھنے میں آئے ہیں جن پر اورنج لائن کے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی خواجہ احمد حسان کا کہنا ہے کہ مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا۔