کشمیری عوام حق خودارادیت حاصل کرکے رہیں گے،عابد صدیقی

کشمیری عوام حق خودارادیت حاصل کرکے رہیں گے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام حق خودارادیت حاصل کرکے رہیں گے۔ مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل ناگزیر ہو چکا ہے۔

بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ایشیاء میں کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتا ہے۔ بھارت ایک قابض اور غاصب ملک ہے جس نے سیکولر ازم کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق نصب کررکھے ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -