حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ،ڈاکٹر مراد راس
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ شارٹ فال 5 ہزار 410 میگاواٹ ہو چکا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
جس نے حکمرانوں کے تمام دعوؤں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معیشت مضبوطی کے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔ معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر آنے والی حکومت نئے قرضے کا بوجھ عوام پر چھوڑتی رہی ہے جس کے باعث ملک پر بیرونی اور اندرونی قرضوں کا حجم23ہزار ارب روپے سے بھی بڑھ گیا ۔