حکومت سکولوں میں سہولیات فراہم نہ کر سکی،ڈاکٹر نوشین حامد

حکومت سکولوں میں سہولیات فراہم نہ کر سکی،ڈاکٹر نوشین حامد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پنجاب میں سکولوں کو 50فیصد ترقیاتی بجٹ خر چ نہ ہوسکا جس کا اعتراف وزیر تعلیم نے بھی کرلیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تعلیم کے حصول کے لئے بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔

لیکن حکومت پنجاب ان سہولتوں کی فراہمی کے لئے کچھ نہیں کررہی ،انہوں نے کہاکہ حکومت کے نزدیک سڑکوں کی تعمیر ہی سب سے اہم ترجیح ہے ،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں حکومت سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہے،انہوں نے کہاکہ اس بجٹ کے خرچ نہ ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں سے پوچھ گچھ کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس حوالے سے غفلت کو مرتکب نہ ہو،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -