رمضان سے قبل ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے،نذیر چوہان

رمضان سے قبل ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے،نذیر چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان نے کہاہے کہ رمضان سے قبل ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے اس وقت ملک بھر میں زخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور متحرک ہوچکے ہیں ، اس وقت پھلوں سبزیوں ،دالوں اور گوشت کی قیمت رمضان کی آمد سے پہلے ہی اس قدر زیادہ ہے کہ غریب آدمی جائے تو کہاں جائے ، شہباز شریف کی ہدایات پر لگائے جانے والے سستے بازاروں میں غیرمعیاری اشیاء بھی مہنگے داموں میں فروخت کی جاتی ہیں ۔پی پی 154میں عوام سے گفتگو کر رہے تھے ۔

کے سینٹرل آفس میں حلقے کے لوگوں سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں منہ مانگے دام مانگنے والے یہ بات نہیں جانتے کہ بے روزگاری اور لاقانونیت کے ہاتھوں پسی عوام کے پاس زہر کھانے کے بھی پیسے موجود نہیں ہیں،ایسے لوگوں کی روک تھام کرنے کی بجائے پنجاب حکومت نے رمضان بچت بازارو ں کے نام پر خود بھی عوام کو بے وقوف بنانے کی ٹھان لی ہے۔