جدید ذرائع آمدورفت ترقی کے سفر میں اہم کردارادا کرتے ہیں،عرفان دولتانہ

جدید ذرائع آمدورفت ترقی کے سفر میں اہم کردارادا کرتے ہیں،عرفان دولتانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ جدید انفراسٹرکچر معاشی ، صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا باعث بنتا ہے او راسی مقصد کے پیش نظر اربوں روپے کی لاگت سے صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپریس وے کا منصوبہ ٹریفک کے نظام میں بہتری لائے گا او راس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف قریبی آبادیوں کے رہائشیوں بلکہ لاہور آنے اورجانیوالی ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ جدید ذرائع آمدورفت ترقی کے سفر میں اہم کردارادا کرتے ہیں ۔ جہاں سڑک بنتی ہے وہاں نہ صرفروزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جدید دور میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے اورہمارے اعلیٰ تعلیم کے اس سفر کو آسان بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جدید لیپ ٹاپ کی تقسیم کا جو سلسلہ شروع کیا ہے ،اس سے اب تک میرٹ کی بنیاد پر لاکھوں ہونہار طلبہ و طالبات استفادہ کرکے اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -