ٹیوب ویل کی تنصیب میں تاخیر ،شاہدرہ کے مکینوں کا مظاہرہ

ٹیوب ویل کی تنصیب میں تاخیر ،شاہدرہ کے مکینوں کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) قاضی پارک شاہدرہ کے مکین ٹیوب ویل کی تنصیب میں تاخیر کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے گزشتہ روز شہریوں نے پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے چیئرمین حاجی غلام حسین چوہدری، صدر جاوید دین اور انجمن تحفظ شہریاں کے چیئرمین غلام حسین منہاس کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں پنجاب حکومت نے باقاعدہ طور پر ٹیوب ویل منظور کیا جس کا 27مارچ کو ٹینڈر اوپن ہوا مگر واسا کے متعلقہ شعبوں کے افسروں کی نا اہلی کے باعث موقع پر ٹیوب ویل لگنے کا کام شروع نہیں ہو سکا ٹیوب ویل نہ لگنے کے باعث علاقے کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں گھروں میں پانی نہیں آتا جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر سینہ کوبی کی اور مذکورہ افسروں کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر پی پی سی سی کے صدر جاوید دین اور انجمن تحفظ شہریاں عمران خان لودھی نے ایم ڈی واسا عبدالقدیر خان سے مطالبہ کیا کہ ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے اور غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف فوری نوٹس لیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر بروقت ٹیوب ویل کی تنصیب شروع نہ ہوئی تو جی ٹی روڈ بند کر دیا جائے گا اور بعدازاں ایوان وزیر اعلیٰ باہر دھرنا دیا جائے گا۔