عمران خان اور آصف زرداری ناکام سیاستدان ثابت ہو گئے

عمران خان اور آصف زرداری ناکام سیاستدان ثابت ہو گئے

  

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ عمران خان اور زرداری ناکام سیاستدان ثابت ہو چکے ہیں۔کے پی کے اور سندھ کی عوام ان کو بددعائیں دے رہے ہیں۔چار سال تک دونوں پارٹیوں نے غریب عوام کو بیوقوف بنا کر رکھا ہے۔میاں نواز شریف کی قیادت میں کے پی کے اور سندھ کو بھی پنجاب جیسا ترقیافتہ صوبہ بنائیں گے اور وہاں بھی جدید ترین وسائل مہیا کرینگے۔مسلم لیگ(ن) نعروں کی نہیں بلکہ عملی طور پر عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری اور گودر پورٹ منصوبے حکومت کی بڑی کامیابیاں ہیں۔دنیا کے بڑی بڑے ممالک ان منصوبوں میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔اپنے ایک بیان میں رکن اسمبلی نے کہا عمران خان نے قرضوں کو سب سے بڑی لعنت کہا لیکن پشاور کے بھائیوں نے ان کو 98ہزار اونٹ بطور قرض دیے جبکہ کے پی کے حکومت بھی قرض پر چل رہی ہے۔اس کے مقابلے میں پنجاب حکومت کے تمام پروجیکٹس اپنے وسائل میں مکمل کیے جارہے ہیں ۔تمام میگا پروجیکٹس اپنی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔پنجاب حکومت اس سال کے آخر تک اپنی ضرورت کی بجلی پیدا کرنے میں خود کفیل ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -