لارڈ میئر کا دورہ چونگی دوگیج،سستے رمضان بازار کا جائزہ لیا

لارڈ میئر کا دورہ چونگی دوگیج،سستے رمضان بازار کا جائزہ لیا

  

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )میئر لاہور کرنل (ر ) مبشر جاوید نے چونگی دوگیج کے تجویز کردہ سستے رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ ڈپٹی میئر حاجی اللہ رکھا نے میئر لاہور کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی میئر حاجی اللہ رکھا نے میئر لاہور کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان سے قبل ہی سٹال ،پارکنگ اور سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔ حاجی اللہ رکھا نے میئر لاہور کو تجویز دی کہ چونگی دوگیج کے بازار میں 43 سٹا ل لگا ئے جائیں گے۔ شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پھلوں کے 9، سبزیوں کے 6، چکن کے 4، کریانہ 8 ، نجی کمپنیوں کے مشروبات کے 14 جبکہ بیف اور مٹن کاایک،ایک سٹال لگایاجائے گا۔اس موقع پر مئیر لاہور نے کہا کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ مقامی ایس ایچ او کے تعاون سے سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -