حکومت سنجیدگی دکھاتی تو توانائی بحران حل ہو جاتا

حکومت سنجیدگی دکھاتی تو توانائی بحران حل ہو جاتا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت اپنے چار سالہ دور میں دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں ناکام رہی ہے اور آج بھی انرجی کا مسئلہ جوں کا توں ہی ہے حکومت نے اگر ان چار برسوں میں توانائی بحران کوسنجیدگی سے لیاہوتا تو آج ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوچکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں نے محض عوام کو سبزباغ دکھانے کے سواکچھ نہیں کیا آج بھی مسائل جوں کے توں ہیں20کروڑ عوام کو کسی بھی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -