مولانا حیدری کے قافلے پر حملہ ملک دشمنوں کی کارروائی ہے،مولاناعزیز الرحمن
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولاناعزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا عبدالشکور حقانی ،مولانا قاری علیم لدین شاکر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ ، ، مولاناعبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا مسعود احمد،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدمحمود،قاری ظہور الحق و دیگر علماء نے جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورڈپٹی چیئرمیں سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا حیدری اور انکے قافلے پرحملہ اسلام وملک دشمن افراد کی کارستانی ہے ایسی کاروائیاں کرنے والے بزدل ہیں مولانا حیدری پرحملہ ملکی امن تباہ کرنے کی سازش ہے مولانا پرحملہ اسلام اورپاکستان دشمن عناصر کی کاروائی ہے آازمائش کی اس گھڑی میں مولانا حیدری ،انکے خاندان اورجمعیۃ علماء اسلام کے ساتھ ہیں تخریبی قوتیں اس قسم کی اوچھی حرکتوں کے ذریعے علماء حق کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں حملے میں ملوث عناصر کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے،مولانا پرحملہ ریاست پرحملہ ہے حکومت وقت کو اسکا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ۔علماء نے کہا کہ مولانا حیدری پرقاتلانہ حملہ اور ساتھیوں کی شہادت انہیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی ۔