شہباز شریف نے صوبے کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے،آزاد

شہباز شریف نے صوبے کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے،آزاد

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔پنجاب میں شہبازشریف کی متحرک قیادت میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔

شہبازشریف اور ان کی ٹیم کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار سے بے حد متاثر ہیں۔اب چین میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کا موازنہ ’’پنجاب سپیڈ‘‘ سے کیا جا رہا ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اور پاک چین معاشی تعلقات میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا متحرک کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کو بے مثال ترقی دی ہے اورشہبازشریف کے عوام کی فلاح کیلئے اقدامات اور پروگرام انقلابی نوعیت کے ہیں۔ شہبازشریف محنتی اور انتھک ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھایا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -