پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلندہے،راجہ شوکت بھٹی

پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلندہے،راجہ شوکت بھٹی

  

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہپاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ چین پاکستان کاانتہائی قابل اعتماد عظیم دوست ہے۔ پاکستان کی موجودہ قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی ا ہمیت دیتی ہے۔

پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندرسے گہری ، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ پاکستان او رچین کی موجودہ لیڈرشپ کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ پاک چین دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔ چین کی قیادت نے وزیراعظم نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے۔چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ چین اور پاکستان کے عوام باہمی احترام اور محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق نبھایا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -