ٹارگٹ کلنگ کا مقصدانارکی اور انتشار پھیلانا ہے،میاں مقصود

ٹارگٹ کلنگ کا مقصدانارکی اور انتشار پھیلانا ہے،میاں مقصود

  

لاہور(پ ر))امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کا مقصد ملک میں انارکی اور انتشار پھیلانا ہے۔دشمنوں کے ناپاک عزائم کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گئی ۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے دشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ملک و قوم کو متحد ہو کر تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔بھارت ،اسرائیل اور امریکہ پاکستان کی آزادی ،خود مختاری اور سلامتی کے خلاف آپس میں گٹھ جوڑ کر چکی ہیں۔دریں اثناء میاں مقصود احمد نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے تو دوسری جانب گرمی بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے جینا محال کردیا ہے۔اس وقت شہروں میں12سے14اور دیہات میں18سے20گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتیں بھارت،بنگلہ دیش،چین ،ملائیشیا اوردوسرے ممالک میں منتقل ہورہی ہیں۔مزدور طبقہ بے روزگاری کے باعث فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکاہے۔ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ گرمی کے شروع ہوتے ہی شارٹ فال5ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیاہے۔بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق پیداہوچکاہے۔لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے تمام دعوے ریت کی دیوار کی طرح زمین بوس ہوچکے ہیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ طول لوڈشیڈنگ سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔ حکمرانوں کی ساری توجہ لوٹ مارکرنے پر مرکوز ہے۔عوامی مسائل بڑھتے جارہے ہیں اور حکومت ان مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنی مدت پوری کرنے میں لگی ہوئی ہے۔مہنگائی،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ اور کرپشن نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیا ہے۔عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے مزدور اور عام طبقہ حکمرانوں سے شدیدمایوس ہوچکا ہے۔ جاری کردہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -