ایکسپو سنٹر میں ریئل اسٹیٹ نمائش،پارک ایونیو کے سٹال پر عوام کی دلچسپی

ایکسپو سنٹر میں ریئل اسٹیٹ نمائش،پارک ایونیو کے سٹال پر عوام کی دلچسپی

  

لاہور (بزنس رپورٹر) ایکسپوسنٹر میں جاری رئیل اسٹیٹ نمائش میں پارک ایونیو ہاؤسنگ سکیم کے سٹال پر عوام اور انوسٹرز نے پارک ایونیو ہاؤسنگ سکیم کے منفرد منصوبے میں دلچسپی کا خصوصی اظہار کیا اس موقع پر پارک ایوینو کے جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمران افضل نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارک ایونیو ہاؤسنگ سکیم میں عوام اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ہاؤسنگ سکیم میں فائل کے بجائے پلاٹ کو فروخت کے لئے پیش کیا ہے آپ یہاں 100 فیصد زمین کی ملکیت کے ساتھ پلاٹ خرید سکتے ہیں جبکہ کسی اور سوسائٹی میں یہ سہولت میسر نہیں ہے۔ عمران افضل نے کہا کہ پارک ایونیو میں ایک جدید ہسپتال بنایا جائے گا جہاں سوسائٹی کے رہائشیوں کے فیملی ممبران کو مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی اس طرح سوسائٹی کے سکول میں ممبران 25 فیصد فیس کے ساتھ اپنے بچوں کو پڑھا سکیں گے۔ سوسائٹی کے کل رقبہ کے 7 فیصد پر پارک بنے گا اور قبرستان کے الگ سے جگہ مختلف کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارک ایونیو واحد ہاؤسنگ سکیم ہے جس کے پاس جتنی زمین موجود ہے اور زیر قبضہ ہے بس اتنے ہی پلاٹ فروخت کے لئے پیش کئے گئے ہیں یعنی فائل سسٹم کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے ہمارے پاس کل 2400 کنال زمین موجود ہے اور ایل ڈی اے سے نقشہ بھی منظو ر ہو چکا ہے۔ عمران افضل نے مزید کہا کہ پارک ایونیو کے بلاک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ہم اپنے کسٹمرز کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کریں گے یہ ایک مکمل گیٹڈ کمیونٹی سکیم ہے جس میں سکول، مسجد، پارک، کشادہ کارپیٹڈ روڈ، فول پروف سیکیورٹی بجلی اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پارک ایونیو کو دو اطراف ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ سے بھی براہ راست رسائی حاصل ہے اور یہ واحد سوسائٹی ہے جس میں 150 فٹ کی بین سٹرکچر روڈ بھی بن رہی ہے اور یہ سب سہلویات ہمارے چیف ایگزیکٹو چودھری افتخار احمد سندھو کے وژن کی آئینہ دار ہیں جو آپ کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -