اسلام دہشت گردی اور ظلم کاسخت مخالف ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر خودکش حملے پر گہر ے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دہشت گردی اور ظلم و تشد کا مخالف اور امن کا علم بردار ہے ۔دہشت گردی کی کاروائیوں سے ملک دشمن عناصر فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام ہر طرح کے فساد و بگاڑ ، ظلم و تشدد اور دہشت گردی کو روکنے اور ختم کرنے کے ہر ممکنہ اسباب کرتا ہے بلکہ اسلام میں ظلم کو کسی حالت میں بھی کسی نام یا عنوان سے برداشت نہیں کیا جاتا سکتاکیونکہ اسلام انسان تو انسان جانوروں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں سمیت اہل اسلام اور فرزندان توحید کیلئے ضروری ہے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اوران کی چالوں سے پردہ ہٹانے والے رجال کار تیار کریں تاکہ صہیونی اور سماراجی طاقتیں ملک میں عدم استحکام اور فرقہ و ا ر یت نہ پھیلا سکیں ۔