اقوا م متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،نبیلہ حاکم علی

اقوا م متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،نبیلہ حاکم علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج طالبات پر گولیاں چلا رہی ہے۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو اس کا نوٹس لینا ہو گا۔

مودی حکومت شیطانی طاقت کے نشے میں پاگل ہو گئی ہے۔آزادی کی تحریک کو جبر اور تشدد کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔پاکستانی حکومت کو کشمیر کیلئے حوالے سے اپنی پالیسی بدلنا ہو گی اور کشمیر امور کی کمیٹی کی تشکیل اسر نو تشکیل دے جائے۔تحریک انصاف کی خواتین اپنی کشمیر بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔اگر 2018میں پی ٹی آئی اقتدار میں آئی مسئلہ کشمیر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں ن میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -