مولانا غفور حیدری پر حملہ بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی سازش ، گوادر میں دہشتگردوں نے کسی بلوچ یا سندھی کو نہیں بلکہ پاکستانیوں کو مارا ہے :سرفراز بگٹی

مولانا غفور حیدری پر حملہ بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی سازش ، گوادر میں ...
مولانا غفور حیدری پر حملہ بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی سازش ، گوادر میں دہشتگردوں نے کسی بلوچ یا سندھی کو نہیں بلکہ پاکستانیوں کو مارا ہے :سرفراز بگٹی

  

کوئٹہ ( آئی این پی ) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مولانا غفور حیدری پر حملہ بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے ۔ گوادر میں دہشتگردوں نے کسی بلوچ یا سندھی کو نہیں بلکہ پاکستانیوں کو مارا جبکہ نہتوں پروار بلوچ اور پشتون روایت نہیں ہے۔

تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، کوئٹہ سے دستی بم ڈیٹونیٹر اور درجنوں راﺅنڈ برآمد

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کے بہت سے منصوبے ناکام بنائے ۔ پاکستان کوئی کمزور ریاست نہیں جسے کوئی بھی آکر استعمال کر لے ۔ بلوچستان کا ایوان دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں ۔ ہمارا اتحاد دشمن کو عزائم کو ناکام بنانے کے لئے کافی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فورسز کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے ۔

مزید :

کوئٹہ -