ا ٹلی میں مشکل ترین ریس، دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی آمد

ا ٹلی میں مشکل ترین ریس، دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی آمد

  

روم (آئی این پی ) اٹلی میں اپنی نوعیت کی سب سے انوکھی اور مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں کورنا ٹرینٹا پاسی نامی پہاڑ پر منعقد کی گئی اس ایکسٹریم ماؤنٹین رننگ ریس میں دنیا بھر سے آئے700سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ان ایتھلیٹس جنہیں تقریباً 3کلو میٹر کافاصلہ انتہائی برق رفتاری سے دوڑتے ہوئے طے کرنا تھا۔ عام ریسوں سے ذرا مختلف، ذرا ہٹ کے منعقد کی جانے والی اس ریس کے شرکاء عمودی چٹان کی طرف انتہائی دشوار گزار اور خطرناک راستے پر دوڑتے نظر آئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -