جوکووچ اور رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جوکووچ اور رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  

میڈرڈ(اے پی پی)نویک جوکووچ اور رافیل نڈال نے میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر پانچ سپین کے رافیل نڈال نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 7-6 اور 6-2 رہا۔ عالمی نمبر دو سربیا کے نویک جوکووچ میچ کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ان کے جاپانی حریف کائی نیشکوری فٹنس مسائل کی وجہ سے کورٹ میں نہ اتر سکے۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے کروشیا کے بورنا کوریچ کو بآسانی 6-1 اور 6-4 سے شکست دی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پیبلو شاویز نے جرمنی کے الیگزینڈر زریو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-0 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -