آذربائیجان میں چوتھے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کا آغاز

آذربائیجان میں چوتھے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کا آغاز

  

باکو( آئی این پی) آذربائیجان میں چوتھے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کارنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔ 10 روزہ گیمز میں 54 مسلم ممالک کے ایتھلیٹس بیس کھیلوں کے 23 مقابلوں میں شریک ہوں گے۔آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں چوتھے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز شروع ہوگئے۔رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ اسلامی کھیلوں کا شاندار آغاز ہوا۔ آذربائیجان کے صدرالحام علیوف نے کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں اسلامی اورمقامی کلچرکواجاگرکیاگیا۔ لائٹنگ اور رنگوں کے امتزاج سے تشکیل شدہ مناظرنے ناظرین کومبہوت کردیا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔اسلامک سالیڈیریٹی اسپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام 10 روزہ مقابلے 22 مئی تک جاری رہیں گے، جس میں پاکستان سمیت 54 مسلمان ممالک کے ایتھلیٹس بیس کھیلوں کے 23 مقابلوں حصہ لیں گے۔ گیمز کاموٹو اتحاد ہماری قوت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -