بوم بوم کی یونس اور مصباح الحق کو شاندار کیر ئیر پر مبارکباد

بوم بوم کی یونس اور مصباح الحق کو شاندار کیر ئیر پر مبارکباد
 بوم بوم کی یونس اور مصباح الحق کو شاندار کیر ئیر پر مبارکباد

  

ٹورنٹو(این این آئی)آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیر ئیر پر مبارکباد دیتا ہوں۔پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے ان دونوں کرکٹرز کی خدمات حاصل کر ے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے مصباح الحق اور یونس خان کے آخری میچ پر ویڈ یو پیغام جاری کیا گیا ہے ۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کو شاندار کیر ئیر پر مبارکباد دیتا ہوں ۔دونوں کرکٹرز کا اپنی اور قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔دونوں کرکٹرز کارکردگی اور خدمات قوم کے سامنے ہیں ۔دونوں کرکٹرز قوم کے ہیرو اور لیجنڈ ہیں ۔ان دونوں کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل معلوم ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -