محمد حفیظ کی شادی کی دسویں سالگرہ ، اہل خانہ کی مبارکباد

محمد حفیظ کی شادی کی دسویں سالگرہ ، اہل خانہ کی مبارکباد

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنی شادی کی دسویں سالگرہ منا ئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین اور باؤلر محمد حفیظ نے اپنی شادی کی سالگرہ ئی اور اس حوالے سے ان کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے سوشل میڈیا پراپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں میاں بیوی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔سٹار کرکٹر کو شادی کی سالگرہ پر اہل خانہ ،ساتھی کرکٹرز، دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو ئے ۔محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ کی شادی 2007ء میں ہوئی تھی جو اب تین بچوں کے والدین ہیں۔ نازیہ حفیظ نے ٹویٹر پر تصویر کے ساتھ پیغام بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی شوہر محمد حفیظ کو شادی کی سالگرہ کی مباکرباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس محبت ، عزت اور اعتماد کا شکریہ جو تم نے مجھے اس خوبصورت سفر کے دوران دیا اور ابھی بہت ساری خوشیاں باقی ہیں ۔محمد حفیظ کے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر جوڑے کیلئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات جاری کیے ۔ ایک شہری نے کرکٹر کی بیوی نازیہ حفیظ کے بارے محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آپکی بیوی اداکارہ ماہرہ خان جیسی نظر آتی ہیں۔ ثمن علی نے اپنے ٹویٹ میں جوڑے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اللہ آپ دونوں کو بری نظر سے بچائے ‘‘۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -