پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ 19 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ 19 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے زیر اہتمام اور لیثرر سٹی باؤلنگ کلب کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چمپئن شپ 19 سے 21 مئی تک لیژر سٹی باؤلنگ کلب صفہ گولڈ مال جناح سپر مارکیٹ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں چار مختلف کیٹگریز ماسٹر سنگلز، ڈبلز، امیچور اور خواتین ایونٹ شامل کیے گئے ہیں۔ ایونٹ میں ملک بھر سے نیشنل باؤلنگ کھلاڑیوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -