ویسٹ بروم وچ کو شکست چیلسی نے چھٹی بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

ویسٹ بروم وچ کو شکست چیلسی نے چھٹی بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

  

 لندن (آئی این پی) چیلسی نے ویسٹ بروم وچ کو ایک صفرسے شکست دیکر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل چھٹی بار اپنے نام کر لیا۔ویسٹ بروم وچ کے میدان میں فیصلہ کن مقابلہ ہوا،چیلسی کے پاس ٹائٹل جیتنے کا موقع تھا،پہلے ہاف میں چیلسی نے گیند پر قبضہ جمائے رکھا،سٹرائیکرز نے متعد بار ویسٹ بروم وچ کے گول کیپر کو آزمایا لیکن کامیابی نہ ملی،ہاف ٹائم تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں چیلسی نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور 82 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی میچی بیٹشوائی نے میچ کا فیصلہ کن گول داغ کر چیلسی کو چھٹا ٹائٹل جتوا دیا۔چیلسی نے 36 میچز میں 87 پوائنٹس حاصل کر لیے جبکہ قریب ترین حریف ٹاٹنہیم کے 35 میچز میں 77پوائنٹس ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -