ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی، امریکی کوچ پر 12 سالہ پابندی

ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی، امریکی کوچ پر 12 سالہ پابندی

  

نیویارک( آن لائن ) امریکی ویٹ لفٹنگ کوچ پر ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی پر 12 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔یو ایس اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ویٹ لفٹنگ کوچ مائیکل گینگرز پر 12 برس کی پابندی عائد کردی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا ہے، انہیں یہ سزا ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ، استعمال اور اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیے جانے پر سنائی گئی۔امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اکتوبر2015 سے مئی 2016 میں منتخب ممنوعہ ادویات ایتھلیٹ کو فراہم کی تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -