سمونا ہالپ اور کرسٹینا میلڈینووچ میڈرڈ کے فائنل میں داخل

سمونا ہالپ اور کرسٹینا میلڈینووچ میڈرڈ کے فائنل میں داخل

  

میڈرڈ(اے پی پی) سمونا ہالپ اور کرسٹینا میلڈینووچ نے میڈرڈ اوپن ویمنز سنگلز ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین رومانیہ کی سمونا ہالپ نے لٹویا کی سیواسٹیووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-3 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کی کرسٹینا ملڈینووچ نے روس کی سوتیلانہ کزنیٹسووا کو بآسانی 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -