دہشت گرد عناصر ملک اور صوبے میں امن وامان کو سبوتاژ کرکے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں:محمد خان اچکزئی

دہشت گرد عناصر ملک اور صوبے میں امن وامان کو سبوتاژ کرکے انتشار پھیلانا ...
دہشت گرد عناصر ملک اور صوبے میں امن وامان کو سبوتاژ کرکے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں:محمد خان اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(اے پی پی)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر ملک اور صوبے میں امن وامان کو سبوتاژ کرکے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ترقی کے جاری عمل کو متاثر کیا جاسکے۔

مولانا غفور حیدری پر حملہ بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی سازش ، گوادر میں دہشتگردوں نے کسی بلوچ یا سندھی کو نہیں بلکہ پاکستانیوں کو مارا ہے :سرفراز بگٹی

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد و اتفاق سے دہشتگرد عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا، دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت اور گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد مزدوروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک اور صوبے میں امن وامان کو سبوتاژ کرکے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ترقی کے جاری عمل کو متاثر کیا جاسکے۔

مزید :

کوئٹہ -