چینی فرم ہائی سینس 2018ء کے فیفا ورلڈ کپ کی سرکاری سپانسر بن گئی
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کی الیکٹرانکس کی سب سے بڑی فرم ہائی سینس نے 2018ء کے فیفا ورلڈ کپ کے سرکاری سپانسر کے طورپر گذشتہ روز اپنی حیثیت کا اعلان کیا ہے، اس طرح یہ ٹورنامنٹ سپانسر کرنے والگا چینی کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ بن گیا ہے ،فیفا ورلڈ کپ کے سرکاری سپانسر کے طورپر ہائی سینس 2017ء کے کنفیڈریشن کپ اور 2018ء کے فیفا ورلڈ کپ دونوں کیلئے عالمی مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ سرگرمیوں میں ملوث ہو گا اور اس طرح اس کی رسائی 200سے زیادہ ممالک اور علاقوں تک ہو گی اور اس برانڈ کی بین الاقوامی ایکس پوئر میں زبردست اضافہ ہو گا۔